پلول18جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہریانہ کے پلول ضلع میں جنید قتل میں جی آر پی کی کارروائی کی مخالفت میں اہم ملزم نریش کے اہل خانہ اور دیہاتیوں نے شہر میں پیدل مارچ نکالا۔مہارانا پرتاپ چوک، ہڈا سیکٹر -2چوک سے شروع ہوا مارچ سیکرٹریٹ تک گیا۔مارچ نکالنے کے بعد بھمرولا گاؤں کے رہائشی نریش کے بھائی سریش نے بتایا کہ وہ واقعہ کو لے کر گاؤں میں ہوئی پنچایت کی حمایت کرتے ہیں۔پنچایت جو بھی فیصلہ کرے گی وہ انہیں مانیں گے۔پنچایت نے امن اور خیر سگالی کے لیے جو قدم اٹھایا ہے اس کا وہ احترام کرتے ہیں۔پنچایت انہیں جو بھی حکم دے گی اس پر عمل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔امن مارچ نکالنے کے بعد ایس ڈی ایم ایس کے چہل کو میمورنڈم بھی سونپاگیا۔